دپیکا اور رنویر کی شادی طے، تیاریاں شروع


ویب ڈیسک: بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے بعد بولی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون بھی رشتہ ازدواج میں بندھنے والے ہیں۔

بھارتی ذرائع کے مطابق مارچ کے وسط میں دپیکا پڈوکون کے والدین اور رنویر سنگھ کے والدین نے  ملاقات کر کے شادی طے کی تھی۔ دپیکا اور رنویر کی شادی کے لیے ستمبر اور دسمبر میں ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فواد خان،دپیکا پڈوکون پھر ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کو تیار

تاہم حتمی تاریخ کا خا ندان کی جانب سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔  ذرائع کے مطابق دپیکا اور رنویر کے والدین نے جوڑے کی شادی کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ  شادی کی تقریبات سادگی سے کی جائیں گی اور عین ممکن ہے کہ شادی کے لیے دوسرے ملک کا انتخاب کیا جائے. شادی کی رسومات خالصتا ہندو مذہبی روایات کے مطابق کی جائیں گی۔

اہم خبر: پاکستانی سپر ہیروئن ماہرہ خان نے بالی وڈ فلموں میں کام کرنے سے انکار کردیا

واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی چہ مگوئیاں 2015 سے ہورہی تھیں، لیکن ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں پائی گئی تھی۔

2016 میں بھی ان کی منگنی اور شادی کی افوہیں گردش کرنے لگیں لیکن جوڑے کی جانب سے ان خبروں کی تردید کردی گئی۔

گزشتہ برس فلم پدماوت کی شوٹنگ کے دوران ان میں دوبارہ تعلقات قائم رہے اور رواں برس پدماوت کی کامیابی کے بعد ان کے راستے کھلنے لگے، اور خبر آنے لگی کہ جنوری میں دپیکا پڈوکون کی 32 ویں سالگرہ کے موقع پر دونوں نے منگنی کرلی۔

خبریں آرہی تھیں کہ دپیکا اور رنویر سنگھ جون یا جولائی میں شادی کرلیں گے، تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق جوڑے کے والدین نے  شادی رواں برس ستمبر یا دسمبر میں ہونے کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔