کراچی: بجلی کا بحران حل نہ ہو سکا، وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا


کراچی (24نیوز)   بجلی کا بحران حل نہ ہو سکا۔ کے الیکٹرک اور ایس ایس جی سی کی لڑائی میں عوام پس گئے۔ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے تک پہنچ گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بھی گیس کی فراہمی کے لئے وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ حل نا ہو سکا۔ کے الیکٹرک نے گیس کی قلت کو وجہ قرار دے دیا۔ دونوں اداروں کی لڑائی میں شہری بے حال۔  لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے تک پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایم کیو ایم کی ذاتی لڑائیاں اور پانی کو ترستا ہوا کراچی
 
طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری بھی بے حال ہیں۔ بجلی کی طویل بندش پر وزیراعلیٰ سندھ نے بھی وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔

خط میں وزیراعلیٰ نے کہا سوئی سدرن کی جانب سے ملنے والی نوے ایم ایم سی ایف ڈی گیس پاور پلانٹ چلانے کیلئے ناکافی ہے۔  الیکٹرک کو کم ازکم 190 ایم ایم سی ایف ڈی گیس درکار ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک اور ایس ایس جی سی کے درمیان واجبات کا تنازعہ حل کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دی جائے۔