آئندہ عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا

آئندہ عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا


اسلام آباد (24 نیوز) الیکشن 2018 کی تیاریاں، الیکشن کمیشن نے سرکاری منصوبوں پر پارٹی اور ذاتی تشہیر پر پابندی عائد کر دی۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے چیف سیکریٹری پنجاب کے نام مراسلے میں کہا ہے کہ سرکاری پیسہ سے ذاتی یا پارٹی کی تشہیر پر مکمل پابندی ہو گی۔ وزرا، ممبر قومی اسمبلی، ممبر صوبائی اسمبلی اور مقامی قیادت کے نام سرکاری منصوبوں کی تختیوں ہٹائے جائیں۔

یہ بھی پڑھئے:ن لیگ کے بڑے نام پارٹی چھوڑنے کو تیار، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف سے رابطے
 
24 نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے سرکاری منصوبوں پر پارٹی اور ذاتی تشہیر پر پابندی عائد کر دی۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یقعوب نے چیف سیکرٹری پنجاب کے نام مراسلہ بھجوا دیا ہے۔ سرکاری پیسہ سے ذاتی یا پارٹی کی تشہیر پر مکمل پابندی ہو گی۔

وزرا، ایم این ایز اور مقامی قیادت کے نام سرکاری منصوبوں کی تختیوں سے ہٹانے کے احکامات بھی اس مراسلہ میں موجود ہیں۔ الیکشن کے انعقاد تک ذاتی یا پارٹی کے تشہیری مہم پر پابندی ہو گی۔

پڑھنا نہ بھولئے: پی ٹی آئی کی امیدوں پر پانی پھرنے لگا، ایک ہی دن دو وکٹیں اڑ گئیں
 
سکریٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کسی بھی سرکاری منصوبہ کے افتتاح پر بھی ذاتی تشہیر نہیں کی جائے گی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔