سمندر جاپانی لڑکی پر مہربان ہو گیا

سمندر جاپانی لڑکی پر مہربان ہو گیا


24 نیوز: انسانوں کی پھیلائی آلودگی سے پرسکون سمندر بھی بپھر جاتا ہے مگر مہربان سمندر انسانوں کی گری ہوئی چیزیں واپس لوٹا دیتا ہے۔

24 نیوز کے مطابق سمندر جاپانی لڑکی پر مہربان ہو گیا۔ لڑکی کا کیمرہ سمندر میں گرا جو اسے 2برس بعد تائیوان کے ساحل پر پڑا مل گیا۔ واٹر پروف کیسنگ کے باعث کیمرہ محفوظ رہا۔

یہ بھی پڑھئے: بس ریپڈ منصوبہ نے پشاور والوں کو انٹرنیٹ سے محروم کر دیا

ایسے میں لڑکی نے خوشی میں بول دیا۔ بڑے دل والے سمندر تیرا شکریہ۔ یہ کہنا بنتا بھی تھا کیونکہ سمندر میں گرنے والا کیمرہ 2برس بعد تائیوان کے ساحل پر مل گیا۔ جو واٹر پروف کیسنگ کے باعث کیمرہ محفوظ رہا۔ لڑکی کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا۔