پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، پٹرول سستا ہو گیا


اسلام آباد(24نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا۔ نئی قیمتوں کااطلاق رات بارہ بجے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پٹرول کی قیمت میں پورے 2 روپے 7 پیسے فی لٹرجبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے کمی کا اعلان کیا ہے۔

لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پٹرول اب86روپے، ہائی اسپیڈڈیزل 96روپے    45پیسےلٹرملےگا۔

یہ بھی پڑھیں:"عباسی" دور میں پیٹرولیم مصنوعات پہلی بار سستی

 جب سے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی آئے ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔ عباسی حکومت نےعوام پرلگاتاراتنے پٹرول حملے کیے کہ اب توعوام ہرماہ کی پہلی تاریخ کوقیمت بڑھنےکے عادی سے ہوگئے تھے۔

مزید اس ویڈیو میں دیکھیں۔