گھر کی لونڈی بنایا گیا تو ن لیگ چھوڑ دوں گا: چودھری نثار


اسلام آباد (24 نیوز) سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ خدشہ ہے شہباز شریف کو کام کرنے کا مینڈیٹ نہیں دیا جائے گا۔ پارٹی کو گھر کی لونڈی بنایا گیا تو اس سے رشتہ بھی نہیں رہے گا۔

چودھری نثار نے کہا کہ وزیراعظم اور چیف جسٹس کی حالیہ ملاقات سے ابہام دور نہیں ہوئے بلکہ اضافہ ہو گیا ہے۔ یہ طریقہ پہلے اپنا لیا گیا ہوتا تو آج حالات مختلف ہوتے۔

یہ بھی پڑھئے: ن لیگ کے بڑے نام پارٹی چھوڑنے کو تیار، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف سے رابطے

 انھوں نے مزید کہا کہ وہ آئندہ الیکشن کس جماعت سے لڑیں گے یہ فیصلہ وہ خود کریں گے۔ ساتھ ہی انھوں نے واضح کیا کہ عمران خان سے دوستی رہی ہے لیکن ان سے سیاسی تعلق نہیں ہے۔ کس جماعت کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑوں گا، یہ میر افیصلہ ہے۔