شہر قائد کے باسیوں کیلئے بڑا تحفہ، باغ ابن قاسم کے دروازے کھل گئے

شہر قائد کے باسیوں کیلئے بڑا تحفہ، باغ ابن قاسم کے دروازے کھل گئے


(24 نیوز) کراچی والوں کیلئے بڑا تحفہ، باغ ابن قاسم کے دروازے کھل گئے۔

افتتاح ہوتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد باغ میں تفریح کیلئے پہنچ گئی،آتشبازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔ حسین و جمیل پھول، ہرے بھرے درخت اور سمندر کا دلکش نظارہ دیکھنے کے لائق ہے۔ کراچی والوں کو باغ ابن قاسم کی صورت میں بہترین تفریح گاہ میسر آگئی۔ افتتاح کےبعد شہریوں کی بڑی تعداد نے باغ ابن قاسم کا رخ کرلیا۔ میڈیا سے گفتگو میں مئیر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ پارک بڑا تحفہ ہے، شہری اس کی صفائی کا خیال رکھیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer