دنیا کے پہلے قرآن پارک کا افتتاح کر دیا گیا

دنیا کے پہلے قرآن پارک کا افتتاح کر دیا گیا


دبئی (24نیوز) متحدہ عرب امارات میں دنیا کے پہلے قرآن پارک کا افتتاح کر دیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق منفرد اور عظیم الشان پارک کا دبئی میں آج افتتاح ہوا۔ اس پارک میں   قرآن کریم میں ذکر کیے گئے درخت اور پودے لگائے گئے ہیں۔اس میں قرآن پاک میں بیان معجزات اور واقعات سے بھی عوام کو آگاہی فراہم کی جائے گی۔ 

اس پارک میں جھیل،فوارے، سائیکلنگ ایریا ،بچوں کا پلے ایریا موجود ہے۔اس پارک میں ایک ایئرکنڈیشنڈ غار بھی ہے جس میں قرآن پاک کے کرشمے اور دیگر بیان کئے گئے واقعات سے متعلق آگاہی دی گئی ہے۔ یہ پارک 7.4 ملین ڈالر کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے .

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔