ایم کیو ایم رہنما کار حادثہ میں شدید زخمی



کراچی(24نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہارالحسن کارحادثے میں زخمی ہوگئے،  آغاخان ہسپتال منتقل،، خواجہ اظہارالحسن کے سرپرچوٹیں آئیں۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہارالحسن گھوٹکی سے واپس آرہے تھے کہ  ان کی گاڑی کو حادثے پیش آگیا جس میں وہ زخمی ہوگئے، حادثے میں خواجہ اظہارالحسن کے تین گارڈز بھی زخمی ہوئے، ان کے بھائی افسارالحسن نےمیڈیاسےگفتگو  کرتے ہوئے بتایا کہ اظہارالحسن کوآئی سی یوسےوارڈمنتقل کردیا گیا،  ان کوپرائیویٹ ونگ کےکمرےمیں منتقل کیا گیا ان کےسرپرلگی چوٹ کوٹانکےلگائے گئے ہیں۔

ایم کیو ایم کے رہنماعامر خان نے بتایا کہ گھوٹکی گئے تھے جہاں  عمران خان کےساتھ ملاقات تھی،خواجہ اظہار الحسن کی گاڑی کو گھوٹکی سے واپسی پر ٹول پلازہ کےقریب حادثہ پیش آیا  ، حادثہ میں3گن مین بھی زخمی ہوئے2کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، علاوہ اازیں انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر فاروق ستار نے خواجہ اظہار الحسن کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔

ذرائع کاکہنا تھاکہ ان کی گاڑی سےپیچھےوالی ان کےمحافظ کی گاڑی بھی ٹکرائی پیچھےوالی گاڑی میں سنجےپروانی بھی سوارتھے،خواجہ اظہارکے سرمیں چوٹیں آئیں ،کمرمیں تکلیف ہے حالت خطرے سے باہرہے،