بھارتی پادری کی گرجاگھر میں 13سالہ بچی سے زیادتی



واشنگٹن(24نیوز) بھارتی پادری نے امریکا جا کر بھی اپنی اصلیت دکھا دی، بھارتی پادری نے جنوبی ڈکوٹا کے گرجاگھر میں 13سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی پادری نے امریکا جا کر بھی اپنی اصلیت دکھا دی، امریکا میں کم سن لڑکی سے جنسی زیادتی کا الزام ثابت ہونے پر  امریکی عدالت نے 38 سالہ بھارتی پادری جان پراوین  کو6 سال قید کی سزا سُنا دی،امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی ڈکوٹا میں ریپڈ سٹی کے گرجا گھرمیں بھارتی پادری 38 سالہ جون پراوین نے 13 سالہ بچی کوجنسی طور پر ہراساں کیا تھا، گرجاگھر میں زیادتی کا یہ واقعہ گزشتہ ماہ پیش آیا تھا۔

امریکی عدالت نے پادری کی سزا میں 178 دن کی خدمات دینے کا بھی حکم دیاجبکہ 3 سال بعد پیرول پر رہائی دی جائے گی جس کے بعد جون پراوین کو بے دخل کرکے واپس بھارتی شہر حیدرآباد بھیج دیا جائے گا،واضح رہے کہ بھارتی پادری ایک مذہبی اسائنمنٹ کے لیے سن 2017 سے امریکا میں مقیم تھا۔