بھارتی طیاروں کے گرنےکی سرجیکل سٹرائیک جاری، ایک اور طیارہ تباہ



راجستھان(24نیوز) پاک فضائیہ کا خوف بھارتی پائلٹ جہاز اُڑان ہی بھول گئے ایک اور بھارتی طیارہ گرکرتباہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی طیاروں کے گرنے کی سرجیکل سٹرائیک جاری ہے، پاکستان سے منہ کی کھانے کے بعد بھارتی فضائیہ پر لرزہ طاری ہے، بھارتی جنگی طیارہ مگ 21 معمول کی پرواز پر تھا کہ جودھ پور میں گرکرتباہ ہو گیا، بھارتی میڈیا کاکہنا تھاکہ مگ 27راجستھان کے علاقہ سروہی میں گرکر تباہ ہوا، بھارتی جنگی طیارہ معمول کی پرواز پر تھا،حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ قبل ازیں انڈین ایئر فورس کا مگ 21جنگی طیارہ راجستھان کے علاقے بیکانیر میں مبینہ طور پر پرندہ ٹکرانے سے گر کر تباہ ہو گیا،طیارہ میں سوار دونوں پائلٹ نے پیرا شوٹ کھول کر اپنی جان بچائی،27فروری کو پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر پاک فضائیہ نے بھارت کے دو طیاروں کو نشانہ بنایا تھا جس میں سے مگ 21جنگی طیارہ تباہ ہو کر آزاد کشمیر میں گرا تھا۔