پاک بھارت کشیدگی پر بریفنگ، آرمی چیف کا شیڈول طے



اسلام آباد( 24نیوز ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پاک بھارت کشیدگی پر قومی اسمبلی اور سینیٹ کی دفاعی کمیٹیوں کو4 اپریل کو ایک اور بریفنگ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھارتی اشتعال انگیزیوں پر پاک فوج کے جوابی اقدام اورکنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری کی موجودہ صورتحال سے4 اپریل کوبریفنگ جی ایچ کیو میں دیں گے، بریفنگ میں قومی اسمبلی،سینیٹ کی دفاعی کمیٹیوں کو شامل کیا جائے گا،قومی اسمبلی اورسینیٹ سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیئے، قومی اسمبلی کے ارکان پرمشتمل وفد کی قیادت دفاعی کمیٹی کے چیئرمین امجد علی خان کریں گے،سینیٹ کمیٹی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے وفد کی سربراہی چیئرمین اعظم سواتی کریں گے۔

ذرائع کاکہناتھاکہ ایک ماہ کے عرصے میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ارکان پارلیمنٹ کو یہ دوسری بریفنگ ہوگی،اس سے قبل 27 فروری کو پارلیمنٹ میں ان کیمرہ بریفنگ دی گئی، 4 اپریل کو بریفنگ میں وزیر دفاع پرویز خٹک کو بھی طلب کیا گیا ہے،قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری نوٹیفکیشن میں ارکان کو صبح 10بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ نمبر 1 پر پہنچنے کی ہدایت کی گئی۔