خوفناک حادثے میں ایک اور طالبہ چل بسی، وزیراعظم کا اظہار افسوس

خوفناک حادثے میں ایک اور طالبہ چل بسی، وزیراعظم کا اظہار افسوس


اسلام آباد(24نیوز) بھکرحادثے کی ایک اور طالبہ جاں کی بازی ہار گئی ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی، وزیراعظم عمران خان نےہلاکتوں پر اظہارافسوس کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد پر اظہار افسوس کیا، اپنےٹویٹ میں کہا'جوان جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے'، وزیراعظم نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت بھی کیا، وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ 'طالبات سکول سے آرہی تھیں، میری دعائیں مرحومین کے ساتھ ہیں,میری تمام دعائیں اور ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں'۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھکر کے نواحی علاقے میں جھنگ روڈ پرجیسے والا کے قریب تیز رفتار مسافر بس نے طالبات کو لے کرجانے والے رکشہ کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں 6 طالبات اوررکشہ ڈرائیورجاں بحق ہوئے تھے۔