سمگل شدہ موبائل فونز کی کھیپ برآمد

سمگل شدہ موبائل فونز کی کھیپ برآمد


کراچی(24نیوز) کراچی ریلوے پولیس نےمشتبہ کار سےسمگل کردہ موبائل فون کی کھیپ برآمدکرلی ، موبائل فون فیصل آباد سے لائے گئے تھے جبکہ ہاکس بے پولیس نے ساتھی کی سالگرہ منانے والے چارخواجہ سراؤں کوگرفتارکرلیا۔

مشتبہ گاڑی سے بڑی مقدار میں اسمگل شدہ موبائل فون برآمد کرلئے گئے ہیں ، یہ بات ایس ایس پی ریلوے شہلا قریشی نےکینٹ اسٹیشن کراچی پرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتائی ۔ اُنہوں نے بتایا کہ ملزمان اسلام اباد سےموبائل فون کی رسید بنواکرموبائل کی کھیپ فیصل اباد سے بک کرواتے تھے گرفتار دونوں ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

جبکہ ہاکس بے پولیس نے کراچی پولیس نے ہاکس بے پر خواجہ سراؤں کی پارٹی پر چھاپا مار کر چار خواجہ سراؤں کو حراست میں لے لیا۔خواجہ سراؤں کا کہنا ہے کہ ساتھی کی سالگرہ منا رہے تھے پولیس نے ساتھیوں پر تشدد کیا۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ اہل علاقہ نے اونچی آواز میں میوزک لگانے کی شکایت کی جس پر پولیس نے کارروائی کی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔