عوام بدترین لوڈشیڈنگ کیلئے تیار رہیں، سابق وفاقی وزیر نے خبردار کردیا

عوام بدترین لوڈشیڈنگ کیلئے تیار رہیں، سابق وفاقی وزیر نے خبردار کردیا


اسلام آباد(24 نیوز) سابق وزیر اور مسلم لیگ ن کےرہنما اویس لغاری کہتے ہیں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو رد کرتے ہیں۔موجودہ حکومت نے ترجیحات میں سے ایک پر بھی کام نہیں کیا۔حکومت کی نااہلی کی وجہ سے گرمیوں میں بدترین لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

عوام بدترین لوڈشیڈنگ کیلئے تیار رہیں، سابق وفاقی وزیر ا اویس لغاری نےخبردارکردیا۔ ن لیگ دور کے وزیرتوانائی اویس لغاری نے حکومت پر الزامات کی گولہ باری کرتے ہوئے تقسیم کار کمپنیوں کا نظام تباہی کے دہانے پر پہنچنے کی نشاندہی کر دی۔ انہوں نے پیش گوئی کی ہے کہ گرمیوں میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔

اویس لغاری نے حکومت کے بجلی چوری روکنے کے اقدامات کو بھی ناکافی قرار دیا۔نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہاکہ حکومت اپنی غلطیوں کو چھپانے کیلئے بجلی مہنگی کرتی جا رہی ہے۔حکومت کے اس اقدام کومستردکرتے ہیں۔

سابق وزیرتوانائی کا مزید کہناتھا کہ عملی پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے حکومت گردشی قرض کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی۔ گردشی قرضوں کو کنٹرول کامعاملہ کابینہ اجلاس میں زیر غور نہیں لایا گیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer