ملتان: پی پی 218 ضمنی الیکشن، تحریک انصاف نے میدان مار لیا

ملتان: پی پی 218 ضمنی الیکشن، تحریک انصاف نے میدان مار لیا


ملتان (24نیوز) ملتان میں تحریک انصاف کے امیدوار ملک واصف راں نے پی پی دو سو اٹھاڑہ کا ضمنی الیکشن جیت کر میدان مار لیا .

ملتان کے حلقہ پی پی دو سو اٹھارہ میں تحریک انصاف کے ایم پی اے ملک مظہر راں کے انتقال سے یہ نشت خالی ہوئی تھی جس پرضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار ملک واصف راں نے لڑا جبکہ مد مقابل پیپلز پارٹی کے امیدوار ارشد عباس راں میدان میں آئے جن کو لیگ کی بھی بھرور حمایت حاصل تھی تاہم ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے ملک واصف راں نے 46988ووٹ لے پہلے جبکہ پیپلز پارٹی کے ارشد راں 39486 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جس پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے مٹھیاں تقسیم کی اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے خوب جشن منایا۔

اس موقع پر ملک واصف راں نے اس جیت کو اپنے حلقے کی عوام کی جیت قرار دیا جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عوام کو عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے اور ضمنی الیکشن میں ارشد عباس راں کی شکست مشترکہ اپوزیشن کی شکست ہے جس پر حلقے کی عوام اور تحریک انصاف کی لیڈر شب مبارک باد کی مستحق ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔