سورج اور لوڈشیدنگ نے ”اتحاد “کرلیا


کراچی( 24نیوز ) سورج قہر آلود،کراچی میں آگ برسانے لگا، پشاور میں لوڈشیڈنگ نے روزہ داروں کی چیخیں نکال دیں۔
کراچی میں سورج کے مزاج ٹھنڈے نہ ہوئے،پارہ آج بھی 45 ڈگری تک جانے کا امکان ہے،گرمی کی شدت سے شہریوں کوبچانے کے لیے ہیٹ ویو کیمپ لگائے گئے ہیں،ڈاکٹروں نے بھی شہریوں کو بلاوجہ گھروں سے نکلنے سے منع کیا ہے۔
کراچی میں ہیٹ ویو کی لہربرقرارہے ، درجہ حرارت چونتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا،، آج گرمی کا زورٹوٹ جائے گا ،محکمہ موسمیات نے شہریوں نویدسنادی ۔آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کاامکان ہے ،، شہریوں کے گرمی کی شدت سے بچانے کے لیے جگہ جگہ شاورسے نہلانے کا بھی اہتمام کیاگیاہے ،، شہرکے مختلف ہسپتالوں میں ہیٹ اسٹروکس سینٹرز میں عملہ الرٹ ہے ،طبی ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ شہری گھروں سے غیر ضروری باہرنہ نکلیں اورسرڈھانپ کررکھیں اورسحروافطارمیں پانی کازیادہ استعمال کریں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عباسی نے نواز شریف کو شکست دے دی
جبکہ پشاورمیں گرمی کے ساتھ بجلی کی لوڈشیڈنگ نے روزہ داروں کا برا حال کردیا،،شہر میں 18گھنٹے،نواح میں 12 اوردوردراز علاقوں میں 15 سے 20 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ جاری ہے،،رپورٹ کررہے ہیں۔
صوبائی دارالحکومت پشاور کے شہری علاقوں میں 18 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔۔نواحی علاقوں میں 12 گھنٹے جبکہ صوبے کے دور دراز علاقوں میں 15 سے 20 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ایک طرف تپتی دھوپ،دوسری جانب لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ بجلی کی کم وولٹیج ھر طرح کی معمولات زندگی متاثر ہوتی جا رہی ہے ۔
عوامی حلقوں کے مطابق وفاقی حکومت کا لوڈشیڈنگ کے دعوں میں کوئی حقیقت نہیں ،پیسکو حکام کے مطابق پشاور سمیت صوبہ بھر میں معمول کے مطابق لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ شارٹ فال بھی 470 اور 500 میگا واٹ کے درمیان رہتی ہے ۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں