’’بوم بوم ‘‘آج آخری مرتبہ ایکشن میں دکھائی دیں گے

’’بوم بوم ‘‘آج آخری مرتبہ ایکشن میں دکھائی دیں گے


لندن(24نیوز) بوم بوم لندن پہنچ گئے، شاہد آفریدی آج آخری مرتبہ انٹر نیشنل کرکٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے،بوم بوم لارڈز کے تاریخی میدان پر ویسٹ انڈیز کے خلاف ورلڈ الیون کی قیادت کریں گے، کرس گیل بھی ایکشن میں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق بوم بوم شاہد آفریدی آج لارڈز کے تاریخی میدان پراپنے جوہر دکھائیں گے۔ شاہدآفریدی آج آخری مرتبہ انٹر نیشنل کرکٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ لارڈز کا تاریخی میدان آئی سی سی ورلڈ الیون اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کی میزبانی کو تیارہو گیا۔ شاہد آفریدی ورلڈ الیون کی قیادت کریں گے جبکہ ان کی ٹیم میں شعیب ملک ،سیم بلنگز،راشد خان ،لک رونکی سمیت دنیا کے نمایاں کھلاڑی شامل ہوں گے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:بوم بوم آفریدی آئی سی سی ورلڈ الیون کے کپتان بن گئے 

 علاوہ ازیں ویسٹ انڈیز ٹیم کو کرس گیل ،گریک بریتھ ویٹ ،سیموئیل بدری ،ریاد ایمرٹ ،ایون، لوئیس،ایشلے نرس جیسے باصلاحیت کھلاڑی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ میچ سے حاصل ہونے والی تمام آمدن کیربئین جزائر میں سمندری طوفانوں کے متاثرین کی مدد کے لئے خرچ کی جائے گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے شروع ہو گا۔