سب بیماریوں کا علاج ایک پھل میں،طبی ماہرین کی نئی تحقیق نے تہلکہ مچا دیا


24 نیوز: اگر آپ فٹ رہنا چاہتے ہیں تو کیلا کھائیں یا ملک شیک پیئیں، کمزور جسم بھی فربہ ہوگا،شوگر کنٹرول ہوگی اور سانس کی بیماری سے بھی نجات مل سکتی ہے۔

24 نیوز ذرائع کے مطابق فٹ رہنا ہے،ایکٹیو رہنا ہے تو کیلا کھائیں یا اس کا شیک بنا کر پیئیں کیونکہ طبی ماہرین کی نئی تحقیق کے مطابق کیلا صرف پھل ہی نہیں ایک مکمل انرجی ڈرنک ہے جس کے انسانی صحت پر کوئی منفی اثرات بھی نہیں پڑتے۔ تحقیق کے مطابق کیلا پوٹاشیم سے بھرپور ہے اس لئے یہ مسل پل ہونے سے روکنے میں انتہائی مددگار ہے اور اگر آپ کے پٹھے اکڑے ہوئے ہیں تو ملک شیک پینے سے اس سے نجات ملے گی۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:جاپانی سائنسدانوں نے موٹاپا بھگانے کا سستا طریقہ ڈھونڈ لیا 

 علاوہ ازیں کیلے کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ اس میں موجود مخالفِ سوزش خصوصیات انسانی جسم میں سوزش کو روکنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہیں جو بھاری ورزشوں کے بعد بڑی حد تک جنم لیتی ہے۔ کیلا انسانی جسم کو اُن مشروبات کے مقابلے میں زیادہ بہتر طور پر زہریلے مواد سے نجات دلاتا ہے جو کیمیائی مواد پر مشتمل ہوتے ہیں۔ اور ہاں اگر آپ چاہتے ہیں کہ کسی سخت کام ، کھیل کود یا ورزش کے دوران آپ کے جسم کا درجہ حرارت اپنی حد میں رہے تو اس کے لئے بھی کیلے سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں۔ تو پھر کیلے کھائیں اور سپرفٹ ہو جائیں۔

مزید اس ویڈیو میں: