جس کے پاس بھی اقامہ ہوگا وہ خود اپنا دفاع کرے گا:شرجیل میمن

جس کے پاس بھی اقامہ ہوگا وہ خود اپنا دفاع کرے گا:شرجیل میمن


کراچی( 24نیوز )سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کاکہنا ہے کہ اقامہ کے معاملات ہر کسی کے اپنی نوعیت کے ہیں، جس کے پاس بھی اقامہ ہوگا وہ خود اپنا دفاع کرے گا۔
احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر غیر رسمی گفتگو میں شرجیل انعام میمن نے کہاکہ جس کے پاس بھی اقامہ ہوگا وہ خود اپنا دفاع کرے گا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ نگران وزیرِ اعلیٰ کا معاملہ جلد حل ہوجائے گا، دوسری طرف،، محکمہ اطلاعات میں پونے 6 ارب روپے کی مبینہ کرپشن ریفرنس کی سماعت میں نیب گواہ اور شکایت کنند گاہ زینت جہاں پر جرح مکمل کرلی گئی ،،آئندہ سماعت پر دیگر ملزمان کے وکلا نیب گواہ کے بیان پر جرح ہوگی،، سماعت 12 جون تک ملتوی کردی گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  عباسی نے نواز شریف کو شکست دے دی
واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کے اقامہ رکھنے پر سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی جبکہ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کے اقامہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
یاد رہے اسی اقامے کی بنیاد پر سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کو نااہل قرار دیا گیا تھا۔