’’ غلاف کعبہ کونسی پاکیزہ چیزوں سے تیار کیا جاتا ہے‘‘

’’ غلاف کعبہ کونسی پاکیزہ چیزوں سے تیار کیا جاتا ہے‘‘


مکہ مکرمہ(24نیوز) خانہ کعبہ کے نئے غلاف کی تیاری آخری مرحلے میں پہنچ گئی، 9 ذی الحج کو تبدیل کیا جائے گا،غلاف کعبہ اسلامی فن کا شاہکار اور لاکھوں مسلمانوں کے لئے جذباتی شے۔

تفصیلات کے مطابق خانہ کعبہ کے نئے غلاف کی تیاری آخری مراحل میں پہنچ گئی۔ 200 سے زائد کاریگر غلاف کعبہ کی تیاری میں مصروف ہیں۔ غلاف کعبہ اٹلی سے لائے گئے 670 کلوگرام خالص سیاہ ریشم سے تیار کیا گیا ہے۔ جس پر جرمنی کی بنی سونے کی تاروں سےقرآنی آیات نقش کی جارہی ہیں۔ اس غلاف کی قیمت کا تخمینہ 20 سے 25 ملین ریال ہے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:بیت المقدس میں ناپاک امریکی وجود مسترد 

 واضح رہے کہ اس سے پہلے غلاف کعبہ کی رنگائی، اس کی بنائی اور مختلف ٹکڑوں کو جوڑنے کا کام کیا گیا۔ غلاف کعبہ کو 9 ذی الحج کو تبدیل کیا جائے گا۔