روسی صدر کی شمالی کوریا کے ہم منصب سے ملاقات

روسی صدر کی شمالی کوریا کے ہم منصب سے ملاقات


24نیوز: روسی وزیرخارجہ کی پیانگ یانگ میں شمالی کوریا کے ہم منصب سے ملاقات ہوئی۔انہوں نے کہا ہے کہ کہ شمالی کوریا پر پابندیاں لگانے سے ایٹمی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا۔

تفصیلات ک مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف شمالی کوریا پہنچ گئے، روسی وزیرخارجہ اپنے شمالی کوریا کے ہم منصب کی دعوت پر پیانگ یانگ پہنچے ہیں۔ انہوں نے ہم منصب ری ہانگ ہو سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا پر پابندیاں لگانے سے ایٹمی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا، اس سے پہلے سرگئی لاروف نے سرحدی گاؤں پنمونجوم میں یادگار شہدا پر بھی پھول چڑھائے۔

یہ بھی پڑھیں:یورپی کونسل کے باہر شہید فلسطینیوں کے ہزاروں جوتے رکھ دیئے گئے

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ہونے والے سپورٹس اینڈ فٹنس ایونٹ میں شرکت کی وائٹ ہاؤس کے لان میں بچوں نے فٹ بال، بیس بال، والی بال اور دیگر کھیل کھیلے تاہم ٹرمپ نے صرف بچوں کے ساتھ گالف کھیلی۔شام کے صدر بشارالاسد کا کہنا ہے کہ ہم داعش اور النصریٰ کے دہشت گردوں کو شکست دے رہے ہیں، جس سے اسرائیل خوف کا شکار ہے اور شام پر بار بار حملے کررہا ہے۔

پڑھنا نہ بھولیں:شکیرا کا اسرائیلی دارالحکومت میں پرفارم کرنے سے انکار

 بشارالاسد کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا یہ کہناکہ وہ شام میں موجود ایرانی اہلکاروں کا تنصیبات کو نشانہ بنا رہا ہے۔ ایک جھوٹ ہے۔ روسی ٹی وی کو انٹرویو میں شامی صدر نے کہا بینجمن نیتن یاہو ہسٹیریا کا شکار ہوچکے ہیں۔اداکارہ کم کردرشن نے امریکی صدر سے ملاقات کی، اس بات کی اطلاع ٹرمپ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر دی، ٹرمپ نے لکھا کہ کم کردرشن سے ملاقات اچھی رہی، انہوں نے مجھ سے قیدیوں کے مسائل اور سزاؤں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، کم کردرشن نے بھی وقت دینے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔

یہ خبر  ضرور پڑھیں:دنیا کا پہلا گیت شام میں تیار کیا گیا تھا

 سنگاپور سے ہانگ کانگ بھیجنے جانے والے شارک مچھلی کے ایک ٹن پر اور جسم کے دیگر اعضا پکڑے گئے۔ سنگاپور ایئرلائن نے غیرقانونی شپمنٹ کرنے والی کمپنی کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق ہر سال لاکھوں شارک مچھلیوں کا غیرقانونی شکار کیا جاتا ہے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کوالالمپور میں ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد سے ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور تجارت بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اس سے پہلے مودی نے انڈونیشیا میں صدر ویدودو کے ساتھ مل کر پتنگ بازی کی اور پیچا بھی لڑایا۔