آئی سی سی ورلڈکپ کیلئے کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو گیا


24 نیوز: دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) ورلڈ کپ شروع ہونے میں ایک سال رہ گیا۔ آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع کر دیا۔ پاک بھارت ٹاکرا 16جون کوشیڈول ہے۔

دنیائے کر کٹ کا سب سے بڑا ایونٹ کرکٹ ورلڈ کپ 2019 شروع ہونے میں ایک سال باقی رہ گیا۔ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے آئندہ برس انگلینڈ میں شیڈول ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے کاؤنٹ ڈاؤن کا آغاز کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ 2019 کا شیڈول جاری، پاک بھارت مقابلہ کب ہو گا؟ 

آئندہ برس 30مئی سے انگلینڈ میں شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے کاؤنٹ کے آغاز کے موقع پر آئی سی سی نے ایک خصوصی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کی گئی ویڈیو میں کرکٹ جنون کو نمایاں کیا گیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس کو ویڈیو میں پاکستانی پرچم کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔

انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈکپ میں 1992 کے بعد پہلی مرتبہ ایونٹ میں شریک تمام دس ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔

میگاایونٹ کے افتتاحی میچ میں 30 مئی کو میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ آمنے سامنے ہوں گی۔ پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی۔

پڑھنا نہ بھولیں: آئی سی سی گلی محلوں کی کرکٹ کے فیصلے دینے لگی 

یاد رہے کہ ورلڈ کپ کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا 16 جون کو مانچسٹر میں ہوگا۔جبکہ اس سے قبل ورلڈ کپ کا شیڈول بھی آئی سی سی کی جانب سے جاری کیا گیا تھا۔ جو یہاں بھی آپ دیکھ سکتے ہیں۔