مرکزی بینک کے پاس دو ماہ کی درآمدات کے برابر زرمبادلہ رہ گیا

مرکزی بینک کے پاس دو ماہ کی درآمدات کے برابر زرمبادلہ رہ گیا


 اسلام آباد(24نیوز) بیرونی قرضوں کی واپسی سے مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر مزید ساڑھے اٹھائیس کروڑ ڈالر کم ہو گئے۔ مرکزی بینک کے پاس صرف دو ماہ کی درآمدات کے برابر زرمبادلہ رہ گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران غیر ملکی قرضوں کی واپسی اور سود کی ادائیگیوں کے باعث مرکزی بینک کے ذخائر میں مزید 28 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔ جس سے زرمبادلہ کا حجم 10 ارب 3 کروڑ 38 لاکھ ڈالر رہ گیا،  تاہم اس دوران کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ 4 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 6 ارب 37 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:عید الفطر پر نئے نوٹ ایس ایم ایس کے ذریعہ حاصل کریں

 ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے ذخائر کا مجموعی حجم 24 کروڑ 54 لاکھ ڈالر کی کمی سے 16 ارب 40 کروڑ 68 لاکھ ڈالر رہ گیا۔ رواں مالی سال کے دوران ساڑھے چار ارب ڈالر سے زائد کے نئے قرضوں کے باوجود مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کی ذخائر میں 6 ارب 11 کروڑ ڈالر کی کمی ہو چکی ہے۔