کرپٹ حکومت کے خاتمہ پر قوم شکرانہ کے نوافل ادا کرے: عمران خان


اسلام آباد (24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم آج عشاء کے بعد شکرانہ کے نوافل ادا کرے۔ پاکستان کی تاریخ میں اتنی نااہل اور کرپٹ حکومت کبھی نہیں آئی۔ قوم مٹھائیاں بانٹے۔

وفاقی حکومت کی مدت پورا ہونے پر پی ٹی آئی چیئرمین کا قوم کے نام پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں اتنی نااہل اور کرپٹ حکومت کبھی نہیں آئی۔ اس حکومت نے پاکستان کے ساتھ دشمنوں سے بھی بڑھ کر سلوک کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نگران وزیر اعلیٰ:پی ٹی آئی دو نئے نام لے آئی 

انھوں نے کہا کہ آج رات 12 بجے یہ حکومت اپنی پانچ سال کی مدت پوری کر رہی ہے۔ قوم خوشی منائے کیوں کہ پاکستان کے ایک نئے اور بہتر دور کا آغاز ہو رہا ہے۔ پوری پاکستانی قوم آج عشاء کے بعد شکرانے کے نوافل ادا کرے۔

بانی تحریک انصاف نے بتایا کہ انہوں نے صرف پانچ سال کی مدت میں پاکستان کا قرضہ 13000ارب سے 27000 ارب تک پہنچا دیا۔ 2008تک میگا پروجیکٹس بننے کے باوجود بھی ملکی تاریخ کا زیادہ سے زیادہ قرض 6ہزار ارب تک تھا۔

پڑھنا نہ بھولیں: الیکشن کمیشن نے ایک کروڑ سے زائد خواتین کوووٹ کے حق سے محروم کردیا 

عمران خان نے واضح کیا کہ سوچنے کی بات ہے یہ پیسہ کہاں گیا کس پر خرچ ہوا۔ اس ناہل اور کرپٹ حکومت سے نجات پر شکر ادا کیا جائے۔ ملکی سیاست میں ایک طویل تاریک اور سیاہ رات کا خاتمہ ہو رہا ہے۔

اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ اللہ نے چاہا تو اب شریف مافیا سے ہمیشہ کے لیے نجات مل جائے گی۔ قوم مٹھائیاں بانٹے ، خوشی منائے کیوں کہ پاکستان کے ایک نئے اور بہتر دور کا آغاز ہو رہا ہے۔

اس سے قبل انھوں نے نگران وزیر اعظم نامزد ہونے پر جسٹس (ر) ناصر الملک کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں مبارک باد بھی دی تھی۔