الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018ء کے شیڈول کا اعلان کر دیا

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018ء کے شیڈول کا اعلان کر دیا


اسلام آباد (24 نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2018ء کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ الیکشن 25 جولائی ہی کو ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کب جمع ہوں گے؟ سکروٹنی، اپیلوں کی سماعت، حتمی فہرستیں، انتخابی نشان کب کب کیا کیا ہو گا؟ الیکشن کمیشن نے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: 5 سالہ آئینی مدت پوری کرنے کے بعد وفاقی حکومت کا اختتام

سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کا شیڈول آئین وقانون کے مطابق ہو گا اور انتخابات 25 جولائی ہی کو ہوں گے۔ 2 سے 6 جون تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔ 7 جون کو امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی۔

14جون تک امیدواروں کے کاغذات کی سکروٹنی ہو گی۔ ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف 19 جون تک اپیلیں دائر کی جاسکیں گی۔ جنہیں ٹربیونل 26جون تک نمٹائے گا۔

پڑھنا نہ بھولیں: حکومتی کارکردگی پروزیراعظم کا قومی اسمبلی اجلاس میں آخری خطاب

امیدواروں کی حتمی فہرستیں 27 جون کو شائع کی جائیں گی جبکہ 28جون کو امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ 29 جون کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کر دئیے جائیں گے۔

مزید اس ویڈیو میں: