"پاکستان ورلڈ کپ جیتے نہ جیتے 16جون کا میچ ضرور جیتے گا"



کراچی( 24نیوز ) گورنرسندھ عمران اسماعیل کو ورلڈ کپ میں پاکستان کی کامیابی کے بجائے بھارت کیخلاف کامیابی سے زیادہ دلچسپی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہناتھاکہ پاکستان ورلڈ کپ جیتے نہ جیتے 16جون کا میچ ضرور جیتے گا،آج پاکستان اورویسٹ انڈیز ےد رمیان کھیلے جانے کرکٹ میچ کے حوالےسے کہاکہ پاکستان ولڈ کپ کے لیئے فیورٹ ہے،انہوں نے کہاکہ پا کستان ٹیم سے امید کہ یہ ورلڈ کپ جیتیں گےگرین شرٹس ورلڈ کپ جیتے یا نہ جیتے 16 جون کا میچ جیتے گا۔

واضح رہے کہ 16 جون کو قومی کرکٹ ٹیم کے شاہینوں اور بھارتی سورماؤں کے مابین کانٹےدار مقابلہ ہوگا، شاہین آج اپنے پہلے میچ میں ان فارم ویسٹ انڈیز سے ٹکرائیں گے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہرڈھائی بجےشروع ہوگا۔