افغانستان کےدارالحکومت کابل میں دھماکا

افغانستان کےدارالحکومت کابل میں دھماکا


کابل ( 24نیوز ) افغانستان کےدارالحکومت کابل میں دھماکا ہوا، دھماکے کے نتیجے میں  4 افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کےدارالحکومت کابل میںنصب کار بم دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں4 شہری ہلاک اور3زخمی ہوگئے، دھماکے کی وجہ سےقریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکا پی ڈی 9 کے علاقے میں ہوا۔

افغان میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ نے 4 ہلاکتوں کی تصدیق کر دی،دھماکاعلاقے پل چرخی روڈ کے قریب قلعہ وزیر کےعلاقے میں آج صبح کیا گیا۔