ایسی کار متعارف جس نے دیکھنے والوں کو سحرمیں مبتلا کردیا

ایسی کار متعارف جس نے دیکھنے والوں کو سحرمیں مبتلا کردیا


روم ( 24نیوز ) دنیا کی مہنگی ترین آٹو موبائل کمپنیوں میں سے ایک معروف اطالوی آٹو موبائل فرار ی نے ایسی شاندار سپورٹس کار پیش کی ہے جسے دیکھنے والوں کو سحر انگیز کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فراری نے 1000ہارس پاور کی پہلی ہائبرڈ کار پیش کردی، دنیا کی مہنگی ترین آٹو موبائل کمپنیوں میں سے ایک معروف اطالوی آٹو موبائل فرار ی نے ایسی شاندار سپورٹس کار پیش کی ہے جسے دیکھنے والوں کو سحر انگیز کر دیا ہے، اٹلی میں ایک تقریب میں یہ دلکش سپورٹس کار پیش کی گئی جس میں فراری کے دیوانوں کا بڑا اجتماع موجود تھا۔

ہزار ہارس پاور انجن سے مزین یہ ہائبرڈلگژری کار340کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے،ایس ایف 90 سٹراڈیل نامی یہ دلکش اور عالیشان کارکم وزن ہے بلکہ اس کا خوبصورت ڈیزائن اور انٹیریئربھی اپنی مثال آپ ہے، اس گاڑی کی ڈلیوری اگلے بر س دی جائے گی جبکہ اس کی قیمت تاحال خفیہ رکھی گئی ہے۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER