مہمند ڈیم کی تعمیر پر کام تیزی سے جاری،ساڑھے پانچ سال میں مکمل ہوگا

مہمند ڈیم کی تعمیر پر کام تیزی سے جاری،ساڑھے پانچ سال میں مکمل ہوگا


پشاور(24نیوز)طویل انتظار کے بعد بالاخر دریائے سوات پر بننے والے مہمند ڈیم پر کام زور و شور سے جاری ہے،پشاور شہر سے 48 کلومیٹر دور مہمنڈ ڈیم کو 5 سال 8 ماہ میں مکمل کیا جائے گا.

پاکستان میں 51 سال بعد بننے والے مہمند ڈیم پر ترقیاتی کام زور و شور سے جاری،309 ارب روپے سے بننے والے منصوبہ 5 سال اور 8 مہینے میں پورا کیا جائے گا.

منصوبے کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان نے 2 مئی 2019 کو کیا تھا ڈیم نیشنل گریڈ میں 800 میگا واٹ بجلی شامل.کرنے کے ساتھ ساتھ پشاور شہر کو صاف پانی بھی مہیا کرے گا-

مہمند ڈیم میں 3 لاکھ کیوسک پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی اور اس کی تعمیر سے چارسدہ، پشاور اور نوشہرہ کو سیلاب سے محفوظ رکھا جاسکے گا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer