ملک کے چھ بڑے شہروں میں پولیو وائرس کا انکشاف

ملک کے چھ بڑے شہروں میں پولیو وائرس کا انکشاف


لاہور(24 نیوز) ملک کے چھ بڑے شہروں کے سیوریج میں پولیو وائرس کی موجودگی انکشاف، کراچی، حیدرآباد، کوئٹہ، لاہور، راولپنڈی، پشاور میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔اسلام آباد، ڈی آئی خان کے سیوریج پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق نہ ہو سکی۔

ملک کے چھ بڑے شہروں کے سیوریج میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع وزارت صحت کے مطابق کوئٹہ کے ریلوے پل، طائوس آباد کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،حیدر آباد کے تلسی داس پمپنگ سٹیشن اور راولپنڈی کے علاقے صفدرآباد، پشاور کے شاہین ٹاؤن میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ لاہور کے علاقوں آؤٹ فال ایف، جی، ایچ بلاک اور کراچی کے سہراب گوٹھ، راشد منہاس روڈ کے سیوریج میں پولیو وائرس کی موجودگی کے ثبوت ملے ہیں۔

کراچی کے چکورا نالہ، کورنگی نالہ کے سیوریج میں بھی پولیو وائرس کے ثبوت ملےہیں، اسلام آباد، ڈی آئی خان کے سیوریج پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق نہ ہو سکی۔متاثرہ شہروں سے سیوریج پانی کے نمونے 8 اپریل تا 15 مئی کو لئے گئے تھے۔