سعودی عرب نے پسماندہ ممالک کے قرضےمعاف کر دیئے

سعودی عرب نے پسماندہ ممالک کے قرضےمعاف کر دیئے


سعودی عرب نے پسماندہ ممالک کو 6 ارب ڈالر کے قرضے معاف کر دیئے، سعودی کابینہ نے قرضے معاف کرنے کی منظوری دے دی۔

سعودی کابینہ نے پسماندہ ممالک کے ذمے 6 ارب ڈالر کے قرضے معاف کرنے کی منظوری دیدی۔سعودی حکومت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب اقوام متحدہ اورعالمی برادری کے ساتھ بنی نوع انسان کی بھلائی،سیکورٹی،استحکام اورترقی کی غرض سےمکمل تعاون کی ضرورت پرزوردیتاہے۔ پسماندہ ممالک کاقرض معاف کرنے کا فیصلہ پائیدار ترقی کے منصوبے 2030کے مقاصد کے حصول کے اقدامات کا تسلسل ہے ۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔