وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال


اسلام آباد(24نیوز) وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ صورتحال پر غور کیاگیا۔

وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران دونوں رہنماﺅں نے اس موقع پر ملک کی عمومی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ ملاقات میں اہم امور بھی زیر بحث آئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے امن، سلامتی اور تحفظ کے لئے ساری قوم متحدہے ۔

وقار نیازی(Waqar Niazi)

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔