خادم رضوی کی گرفتاری، عدالتی احکامات جاری،لیکن پولیس ٹیم کو روک دیا گیا

خادم رضوی کی گرفتاری، عدالتی احکامات جاری،لیکن پولیس ٹیم کو روک دیا گیا


اسلام آباد(24نیوز)تحریک لبیک کے سربراہ خادم رضوی اور دیگر کی گرفتاری اب تک عمل میں نہ آسکی،گرفتاری کے لیے اسلام آباد سے لاہور جانے والی ٹیم کو بھی روک دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مزاحمت اور احتجاج کے خوف سے مذہبی تنظیم کے رہنماوں کی گرفتاری کے لئے لاہور جانے والی پولیس ٹیم کو روک دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ تھانہ آئی نائن کی خصوصی ٹیم نے عدالتی وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے لئے 30 مارچ کو لاہور کے لئے روانہ ہونا تھا۔  تھانہ آئی نائن میں خادم رضوی اور دیگر کے خلاف 14 مقدمات میں مقامی عدالت سے وارنٹ گرفتاری حاصل کئے تھے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:سیکورٹی فورسزکا خفیہ اطلاع پر آپریشن، دہشتگرد ہلاک 

 تفتیشی ذرائع کے مطابق لاہور روانگی کے انتظامات مکمل تھے کہ اچانک اعلی افسروں کی جانب سے پروگرام موخر کرنے کے احکامات آگئے ۔ اعلی افسروں نے تفتیشی حکام کو خصوصی ہدایات کی کہ خادم رضوی کی گرفتاری کو زیادہ سنجیدہ نا لیا جائے۔ معاملہ عدالت پر چھوڑ دیں۔ جبکہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے خادم رضوی دیگر ملزموں کی گرفتاری کے احکامات جاری کررکھے ہیں۔