مسلم ن لیگ کسی کے گھر کی لونڈی نہیں: احسن اقبال


نارووال(24نیوز) وزیر داخلہ کی مخالفین پر پھر تنقید، انھوں نے کہا ن لیگ کسی کے گھر کی لونڈی نہیں عوام کی خادم ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے مخالفین کو پھر تنقید کا نشانہ بنایا۔ نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین نے سڑکوں پر آکر ہماری ٹانگیں کھینچیں۔ کسی ایک ٹوٹی گلی، ہسپتال اورا سکول کو دیکھ کر حکومت کی کارکردگی کا جائزہ نہیں لگایا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: مشال ملک نے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ دیا

انھو ں نے کہا مخالفین انگلیاں اٹھانے کی بجائے معاملات کو بہتر کریں، الیکشن میں عوام کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دے گی۔مسلم لیگ ن کسی کے گھر کی لونڈی نہیں عوام کی خادم ہے۔ عدالتوں میں دس بیس سالوں سے مقدمات التواء کا شکار ہیں ۔