لاہور کے بعد اب راولپنڈی میں بھی موٹرسائیکل ایمبولینس کا آغاز


روالپنڈی(24 نیوز) راولپنڈی، ریسکیو 1122 کی موٹرسائیکل سروس کا آغاز، ریسکیو 1122 ناگہانی صورتحال سےنمٹنے کےلئے ہروقت تیار ہے۔  اب تک 55لاکھ سے زائد متاثرین کو ریسکیو کیا ہے۔

24 نیوز ذرائع کے مطابق حادثات کی صورت میں مریضوں تک جلد رسائی کے لیے راولپنڈی ڈویژن میں موٹرسائیکل ایمبولینس کا آغاز ہوگیا۔ ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیرکا کہنا ہے کہ ریسکیو 1122 ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

     یہ بھی ضرور پڑھیں: پشاور: بڑے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کے لکھے  نسخے سمجھ سے باہر

انکا مزید کہنا تھاکہ موٹرسائیکل ایمبولینس سروس سے حادثات تک جلد رسائی کے ساتھ ساتھ قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا جاسکے گا۔

ڈاکٹر رضوان نصیر کا کہنا تھا کے ریسکیو 1122نے آگ اور حادثات کی صورت میں 270ارب روپے کے نقصانات ہونے سے بچائے۔ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 نے کہا کہ ادارے کے قیام سے اب تک 55لاکھ سے زائد ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیو کیا گیا ہے۔