2018 کا الیکشن تحریک انصاف ہی جیتے گی، عمران خان کا دعوی


لاہور (24 نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا ٹھوکر نیاز بیگ ممبر سازی کیمپ کا دورہ، عمران خان نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 2018 کا الیکشن ملک کی تقدیر بدل گا۔

24 نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہا کہ خیبر پختنوخواہ میں تبدیلی دیکھنے کیلئے آپکو عینک لگانے کی ضرورت ہے کیونکہ پاناما کے بعد سے آپکی حالت اور نظر خراب ہو گئی ہے۔

 عمران خان نے کہاکہ کے پی کے صوبہ کے سکولوں اور ہسپتالوں کی حالت بہت بہتر ہے۔ انھوں نے کہاکہ اگر پولیس کی حالت ٹھیک نہ ہوتی تو نواز شریف کبھی تقریر نہ کرسکتا.

چئیرمین تحریک انصاف نے کہاکہ حکمرانوں نے لاہور کی تاریخی حثیت کو تباہ کردیا۔ چھوٹے ڈان اور بڑے گاڈ فادر نے لاہور کی حالت کو تباہ کردیا۔ انکا مزیدکنا تھاکہ  حکمرانوں نے اداروں کو تباہ کردیا۔

عمران خان نے کہاکہ وزیراعظم سمیت ساری کابینہ چوری کرنے میں مصروف ہے۔ انھوں نے کہا کہ عوام قرضوں میں ڈوب رہے ہیں اور حکمران چوری کا پیسہ باہر بھیج رہے ہیں۔ بجلی، پٹرول اور فضل الرحمان مہنگا ہوتا جارہا ہے۔

عمران خان نے کہاکہ لاہور نے پاکستانی قوم کے مستقبل کو بدلنا ہے۔ لاہور کے بدلنے سے پنجاب اور پنجاب کے بدلنے سے پاکستان بدلتا ہے۔ آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف جیتے گی۔

یہ بھی دیکھیں: