چین کا خلائی اسٹیشن خلا میں بے قابو، جلد ہی زمین سے ٹکرائےگا


24نیوز (ویب ڈیسک) چین کا ساڑھے نو ٹن وزنی خلائی اسٹیشن کسی وقت بھی زمین پر گر سکتاہے۔ اگلے 22گھنٹے اہم قرار دےدیے، نصف کرہ شمالی ترکی اور جنوبی پر خلائی اسٹیشن گرنے کا خطرہ۔

24 نیوز ذرائع کے مطابق چین کاساڑھے9 ٹن وزنی خلائی اسٹیشن تیانگ گونگ زمین پر گرنے کے امکانات ہیں۔ ایرواسپیس کے مطابق نصف کرہ شمالی یعنی ترکی اور جنوبی پر خلائی اسٹیشن گرنے کا خطرہ ہے۔ ماہرین کے مطابق قوی احتمال کے مطابق ملبے کا بڑا حصہ بحراوقیانوس میں گرے گا۔

یاد رہے کہ تیانگ گونگ 1 نامی خلائی اسٹیشن کو 29 ستمبر 2011 کے روز خلاء میں بھیجا گیا تھا اور اس کا مدار زمین سے 350 کلومیٹر بلندی پر تھا۔ جو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے ذرا کم بلند مدار ہے۔ یعنی اسے زمین سے 400 کلومیٹر اوپر کی جانب ہونا چاہیے تھا۔

تیانگونگ خلائی اسٹیشن 9.4 ٹن وزنی ہے۔ جب کہ اس کی لمبائی 34 فٹ اور چوڑائی 11 فٹ ہے۔ اسے تقریباً دو سال تک خلاء میں رہتے ہوئے زمین کے گرد چکر لگانے کےلیے بنایا گیا تھا۔