پاکستان ویسٹ انڈیز کرکٹ سیریز، خواتین پرجوش، سیلفیاں بنوائیں


کراچی (24 نیوز) کرکٹ کے رنگ خواتین کی سج دھج کے سنگ، خواتین قومی پرچم کے رنگوں میں رنگ گئیں۔ خواتین تماشائیوں کا جوش و خروش، پینٹنگ ،سیلفیاں بھی بنوائیں۔ کوئی کھلاڑی کا روپ دھار کر چلی۔

 24 نیوز کے مطابق کرکٹ کے رنگ کو خواتین کی سج دھج نے مزید رنگین بنادیا۔ خواتین قومی پرچم کے رنگوں میں سج دھج کے آئیں۔ سلیفیاں بھی بنوائیں، دیدہ زیب لباس، خوبصورت پینٹنگ اور روایتی جوش و خروش سے نیشنل اسٹیڈیم میں خوشیوں کی بہار آگئی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کرکٹ میچ کے دوران خواتین کی سج دھج سے نیشنل اسٹیڈیم جگماگیا۔ بعض عورتیں کھلاڑی کا روپ دھار کر چلی آئی۔ خواتین شائقین کہتی ہیں امید ہے شاہین ویسٹ انڈیز کے خلاف فتح حاصل کرلیں گے