لاہور(24 نیوز) اورنج لائن ٹرین منصوبہ میں ایک شخص اپنی جان کی بازی ہار بیٹھا، تعمیراتی کاموں کے دورن کرین کی ٹکر نے 40 سالہ کامران کی جان لے لی۔
ضرور پڑھیں:نیوز ہیڈلائنز 18،08pm فروری 2019
24 نیوز ذرائع کے مطابق سمن آباد کے علاقے میں اورنج لائن ٹرین کے تعمیراتی کاموں میں مصروف کرین کے ڈرائیور نے اپنی غفلت کے باعث موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماردی۔ چالیس سالہ محمد کامران کرین کی ٹکر سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔
واقعہ کے بعد کرین ڈرائیور نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش مگر عوام نے اسے پکڑ کرپولیس کے حوالے کر دیا۔ ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ تو گئی مگر اس سے قبل ہی محمد عمران موت کی نیند سوگیا۔ ہلاک ہونے والا راہگیرگلی نمبر آٹھ ، محلہ پرانی انارکلی کا رہائشی تھا۔