کیا تحریک انصاف بلوچستان میں بھی حکومت بنائے گی؟

کیا تحریک انصاف بلوچستان میں بھی حکومت بنائے گی؟


اسلام آباد(24نیوز)  پنجاب اورکےپی کےبعدتحریک انصاف بلوچستان میں بھی حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی۔ بلوچستان عوامی پارٹی نےصوبےمیں حکومت بنانےکےلیے کپتان کی غیرمشروط حمایت کااعلان کردیا۔بی اے پی رہنما جام کمال نےبنی گالامیں عمران خان سے ملاقات کی۔
پاکستان تحریک انصاف اور بلوچستان عوامی پارٹی نے بلوچستان میں حکومت بنانے کےلیے  اتفاق کرلیا. بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما جام کمال نے اپنے 4 ارکان قومی اسمبلی کے ہمراہ بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات میں پی ٹی آئی سربراہ کو بلوچستان کی حکومت میں شمولیت کی دعوت دی۔

پڑھنا مت بھولیں: بلوچستان میں حکومت سازی کے لئے سیاسی جوڑ توڑجاری

چیئرمین پی ٹی آئی سےملاقات کے بعدبی اےپی رہنما جام کمال کامیڈیاسےبات کرتے ہوئےکہناتھا بلوچستان کی ترقی اور پاکستان کی ترقی کے لیے پی ٹی آئی بہترین آپشن ہے۔اس موقع پرپی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے کہا تمام معاملات طے کرلیے گئے ہیں، بلوچستان میں اتحادی حکومت ہوگی مل جل کر کام کریں گے۔
دوسری جانب وفاق اورصوبوں میں حکومت سازی کےلیے ساری پی ٹی آئی قیادت بنی گالامیں سرجوڑےبیٹھی ہے۔جہاں کے پی اورپنجاب کےوزرائے اعلیٰ کےناموں پرغورجاری ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔