کپتان خوبصورتی کی دوڑ میں شامل

کپتان خوبصورتی کی دوڑ میں شامل


24 نیوز: عمران خان وزیر اعظم بن جاتے ہیں تو وہ کینیڈا کےوزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو مات دے سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی مقبولیت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ایک ویب سائٹ نے فہرست جاری کی جس میں دنیا کے پر کشش ترین سربراہان کے نام شامل کیے گئے۔ فہرست میں کینیڈا کےوزیر اعظم جسٹن ٹروڈو پہلے نمبر پر ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں۔۔۔تبدیلی والوں کی حکومت 100روز میں بے نقاب ہوجائے گی: خورشید شاہ 

  واضح رہے کہ اگر عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم کا حلف اٹھا لیتے ہیں تو وہ اس فہرست میں جسٹن ٹروڈو کو مات دے کر پہلے نمبر پر آ جائیں گے۔ فہرست میں سپین کے وزیر اعظم پیڈرو دوسرے جبکہ بھٹان کے بادشاہ تیسرے نمبر پر ہیں ۔فہرست میں بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی ستانوے، امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک سو چا لیسویں جبکہ پاکستان کے صدر ممنون حسین ایک سو اکاون پوزیشن پر شمار کیے گئے ہیں۔