آرمی چیف جنرل قمر باجوہ معذور لڑکی

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ معذور لڑکی "فجر " کیلئے امید کی سحر بن گئے


اسلام آباد(24نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ نے باہمت معذورلڑکی فجرکی سن لی اوراسےفوج کے زیر انتظام ادارے میں نوکری دے دی گئی ۔ 

باہمت فجرفاروق کی وڈیوسوشل میڈیا پروائرل کیا ہوئی ان کی سنی گئی۔  آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نےمعذور لڑکی کی وڈیوکا نوٹس لیا اوراسے فوری طورپرپاک فوج کے زیرانتظام ادارے میں نوکری دے دی۔ فوج کی جانب سے فجرفاروق کومزیدتعلیم حاصل کرنے کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔

پڑھنا مت بھولیں: کیا تحریک انصاف بلوچستان میں بھی حکومت بنائے گی؟

آرمی چیف کا کہنا ہے کہ فجرجیسی بچیاں ہمارے لئے مشعل راہ اورہمت کا نشان ہیں۔  آرمی چیف جنرل قمر جاوید آرمی چیف نے لاہورکی باہمت بیٹی فجرفاروق کے لیے خصوصی اقدام کی ہدایت کی توفجر فاروق نے ان کا شکریہ اداکیا۔

25جولائی کو ووٹ کاسٹ کرنے کے دوران معذور فجرفاروق کاپیغام سوشل میڈیا پروائرل ہوا تھا جس پر آرمی چیف نے لاہورکی باہمت بیٹی فجر کو لاہور ڈی ایچ اے میں نوکری دے دی ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔