واٹس ایپ صارفین کو ’’بڑی ‘‘سہولت دے دی گئی

واٹس ایپ صارفین کو ’’بڑی ‘‘سہولت دے دی گئی


24نیوز: واٹس ایپ صارفین کے خوشخبری، واٹس ایپ پرگروپ ویڈیو کال کی سہولت بھی آ گئی، اب 4صارفین ایک ساتھ گروپ ویڈیو کال کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، واٹس ایپ پر گروپ ویڈیو کال کی سہولت بھی مہیا کردی گئی۔ پہلے ویڈیو کال صرف 2 افراد کے درمیان کی جاسکتی تھی اب واٹس ایپ صارفین خوش ہوجائیں اب چار صارفین ایک ساتھ گروپ ویڈیو کال کرسکیں گے۔ علاوہ ازیں موبائل فون  کی سب سے مقبول ترین  واٹس ایپ ایپلی کیشن اب2.3.7 نوکیا ایس 40 ہو گا یا پھر آئی او ایس 7 والے تمام فون پر استعمال نہیں ہو سکے گی۔دنیا کی مشہور ترین موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ اولڈ ماڈل آئی فون اور پرانے اسمارٹ فون پر 2020 سے استعمال نہیں ہو سکے گئی۔ واٹس ایپ بلاگ پوسٹ کے مطابق واٹس ایپ اب ان تمام اسمارٹ فون پر نہیں چلے گی جن کا ورژن 2.3.7، نوکیا ایس40 ہوگا یا پھر آئی او ایس 7 ہے۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں۔۔۔فیس بُک کے سی ای او کا ستارہ پھر سے گردش میں آگیا 

 یکم فروری 2020 تک مکمل طور پر واٹس ایپ پرانے ورژن پر کام کرنا ختم کردے گی۔0.3 فیصد  واٹس ایپ اب بھی اینڈرائڈ ٹیوائس پرانے ورژن پر چل رہے ہیں جو 6 ملین ٹیبلٹس اور اسمارٹ فون میں استعمال ہو رہا ہے۔جو لوگ ان تما م سسٹم کو استعمال کر رہے ہیں وہ اس پرکوئی نیا واٹس ایپ اکاؤنٹ نہیں بنا سکے گے بلکہ اپنا اکاؤنٹ 2020 تک جاری رکھ سکے گے۔