چودھری نثار کس پارٹی میں شامل ہوں گے؟


ٹیکسلا(24نیوز) چوہدری نثار  کس پارٹی میں شامل ہوں گے؟  ذرائع کے مطابق چوہدری نثار اور عمران خان کے درمیان بیک چینل رابطے میں ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق عمران خان ضمنی الیکشن میں چوہدری نثار کو این 63/59 سے الیکشن لڑواکر اسمبلی لے جانا چاہتے ہیں ۔ذرائع کے مطابق  چودھری نثار کو غلام سرور خان کی جیتی ہوئی سیٹ پر الیکشن لڑایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق چوہدری نثار علی خان نے عمران خان کو مثبت جواب دیا ہے۔ عمران خان چوہدری نثار کو وزیر بنانا چاہتے ہیں کیونکہ انکے پاس سابق حکومتوں کا تجربہ اور اہم راز بھی ہیں ۔ 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔