پشاوردہشت گردی کے کیخلاف جنگ لڑنے والی سیکورٹی فورسز کو ہمارا سلام


پشاور(24نیوز):پشاورمیں دہشتگردوں کے حملے کے بعد سیکورٹی فورسزفوری ایکشن نہ کرتیں تو سانحہ کی شدت کہیں زیادہ ہوسکتی تھی۔پشاور میں ڈائریکٹوریٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد جو ہو ا وہ سب نے دیکھا۔ مگر کہانی اتنی ہی نہیں ،سا نحہ کی شدت اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی تھی۔

تفصیلات کے مطابق  اگر پولیس اور سیکورٹی فورسز اطلاع ملنے کے چند منٹوں کے اندر ہی نہ پہنچ جاتی۔ فورسز کے اتنی جلد پہنچ جانے کی اُمید شاید دہشت گردوں کو بھی نہ تھی۔ وہ اپنے ساتھ اضافی خودکش جیکٹیں ، اسلحہ اور بارود لائے ۔ وہ ہوسٹل میں مقیم تما م افراد کو قتل کرنے کے ارادے سے آئے تھے۔ مگر پولیس اور فورسز کے بروقت ایکشن نے انہیں حواس باختہ کر دیا۔

مارنے کے لیئے آنے والے پانچوں دہشت گرد یکے بعد دیگرے مارے جاتے رہے۔ پشاور ڈائریکٹوریٹ ایگری کلچر میں دہشت گرد ناکام ہوئے۔ جو پاکستان کی سیکورٹی فورسز کی دہشت گرد کیخلاف جنگ میں عزم کی فتح ہے۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز کو ہمارا سلام۔