حکومت کا خواجہ سراؤں کیلئے صحت کے شعبے میں اہم اقدام

حکومت کا خواجہ سراؤں کیلئے صحت کے شعبے میں اہم اقدام


اسلام آباد(24نیوز) پمز ہسپتال اسلام آباد میں خواجہ سراؤں کے لیے وارڈ کا افتتاح کر دیا گیا، وفاقی وزرا کا کہنا ہے کہ ٹرانس جینڈر کو صحت کی سہولیات دینا حکومت کا فرض ہے، خواجہ سراؤں نے اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

حکومت کا خواجہ سراؤں کے لیے اہم اقدام، وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی اور وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے پمز اسپتال میں پاکستان کے پہلے ٹرانس جینڈر وارڈ کا افتتاح کردیا۔عامر کیانی کا کہنا تھا کہ پمز میں خواجہ سراؤں کیلئے خصوصی وارڈ کا آغاز انہیں علاج معالجے کی سہولیات دینے کی جانب پہلا قدم ہے۔

اس موقع پر وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ قانون پاس ہونے کے بعد ٹرانس جینڈر کو صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کا فرض ہے۔ خواجہ سراؤں نے بھی وارڈ کے قیام اور حکومتی اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔ خواجہ سراؤں نے کہا کہ ملک میں دس ہزار سے زائد رجسٹرڈ خواجہ سرا ہیں،ایسے کئی وارڈز کی ضرورت ہے.