پہلی سہہ ماہی:بجٹ خسارہ میں ریکارڈ کمی

 پہلی سہہ ماہی:بجٹ خسارہ میں ریکارڈ کمی


اسلام آباد( وقاص عظیم )حکومت کو مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 286ارب روپے کا بجٹ خسارہ ،جولائی سے ستمبر تک آمدن 1479 ارب،اخراجات 1775ارب رہے، وزارت خزانہ نے رپورٹ جاری کردی۔

وزارت خزانہ نے مالی سال کی پہلی سہ ماہی کا مالیاتی آپریشن جاری کردیا ،جولائی سے ستمبر تک کل آمدن 1489 ارب روپے رہی ،،اس دوران کل اخراجات 1775ارب روپے رہے پہلی سہ ماہی میں بجٹ خسارہ 286 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا وزارت خزانہ کے مطابق بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 0.7 فیصد ہے-

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پہلی سہ ماہی میں بجٹ خسارہ 286 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ، بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 0.7 فیصد ہے ،جولائی سے ستمبر تک ٹیکس آمدن 1142 ارب روہے رہی،وفاقی حکومت نے 1038 ارب روپے کے ٹیکسز اکٹھے کیے ،اس دوران صوبوں نے 104 ارب 50 کروڑ روپے کے ٹیکسز جمع کیے ۔

تین ماہ میں 1582 ارب روپے کے جاری اخراجات کیے گئے ،جولائی تا ستمبر قرضوں پر سود کی ادائیگی پر 571 ارب روپے خرچ کیے گئے ،تین ماہ میں دفاع پر 242 ارب 63 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer