ایڈیلیڈ ٹیسٹ،بائولنگ میں ناکام یاسر شاہ نے سینچری جڑ دی

ایڈیلیڈ ٹیسٹ،بائولنگ میں ناکام یاسر شاہ نے سینچری جڑ دی


ایڈیلیڈ(24 نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے تیسرے روز گرین کیپس کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔بائولنگ میں ناکام یاسر شاہ نے سینچری جڑ دی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 302 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے پنک بال میچ میں قومی ٹیم آسٹریلیا کے 589 رنز کے جواب میں 302 رنز پر دھیڑ ہو کر فالو آن کا شکار ہو گئی ہے۔ قومی ٹیم آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے اسکور کے مقابلے میں اب بھی 287 رنز کے خسارے میں ہے۔

قومی ٹیم کا اسکور 194 رنز پر پہنچا تو بابراعظم مچل اسٹارک کی وکٹوں سے باہر آتی گیند کو چھیڑنے کی کوشش میں وکٹوں کے پیچھے کیچ دیکر نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے، انہوں نے 97 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان نے دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 96 رنز بنائے تھے، بابراعظم 43 اور یاسر شاہ 4 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے جب کہ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 589 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی تھی۔ڈیوڈ وانر نے ناقابل شکست 335 رنز بنائے تھے جب کہ مارنس لبوشین نے بھی 162 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer