لیونارڈوڈی کیپریو نے برازیلین صدر کے الزامات بے بنیاد قرار دے دیے

 لیونارڈوڈی کیپریو نے برازیلین صدر کے الزامات بے بنیاد قرار دے دیے


(24 نیوز)برازیل کے صدر جیئر بولسونارو نے دعویٰ کیا کہ ایمیزون جنگلات میں لگنے والی آگ دنیا کو دکھانے کیلئے ہالی وڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو نے امداد فراہم کی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برازیلی صدر جیئر بولسونارو نے الزام عائد کیا کہ ‘ٹائی ٹینک’ ہیرو نے ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ کو 5 لاکھ امریکی ڈالر کی امداد فراہم کی تاکہ تنظیم کے رضاکار جنگلات میں جاکر آگ کی ویڈیوز اور تصاویر بنائیں۔ڈبلیو ڈبلیو ایف نے الزامات کو جھوٹا قرار دیا جب کہ لیونارڈو ڈی کیپریو نے بھی الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer